ایک تازہ طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کا موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا ہونا ان کے پیٹ میں موجود بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کی شکار حاملہ خواتین یا ذیابیطس کے شکار عورتوں کے پیٹ میں موجود بچوں میں ’اے ڈی ایچ ڈی‘ نامی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہے جو حملہ خواتین کے بچوں کو ان کے پیٹ میں لاحق ہوتا ہے۔
ایسی حاملہ خواتین جو غیرمعمولی موٹاپے کا شکار خواتین کے پیٹ میں موجود 67 فی صد بچوں کو موٹاپے کا خدشہ رہتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حمل سے قبل موٹاپے یا ذیابیطس کا شکار خواتین میں ان کے بچوں کو بیماریوں کے تناسب میں چھ گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسے بچوں کے رویوں میں منفی اثرات اور دیگر نفسیاتی عوارض ہوسکتے ہیں۔