اتوار کے روز اسرائیلیقابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی اہداف کے خلاف صیہونی ریاست کے سابقہ جرائمکے جواب میں جاری ایرانی حملے میں ان کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
قابض فوج کےترجمان ڈاینیئل ہاگاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اپنی سرزمین سےاسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی طرف زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغےہیں”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "کئی میزائل ہمارے علاقے (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں گرے اور جنوب میںایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا”۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فضائیہ کے طیاروں نے دس سے زیادہ کروز میزائلوں کے ساتھساتھ درجنوں ڈرونز کو سرحد کے باہر روکا۔ اسرائیل نے تسلیم کیا کہ ایران نے 200 سےزیادہ ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔