چهارشنبه 30/آوریل/2025

’یو این‘کا ڈونر ممالک سےغزہ کو فوری ایندھن کی سپلائی کا مطالبہ

بدھ 22-اگست-2018

مقبوضہ فلسطین کے لیے اقوام متحدہ رابطہ کار نے امداد دینے والے ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیدا لاضحیٰ پر فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو فوری ایندھن فراہم کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے مندوب جیمی میک گولڈ ریک نےاپنے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو فوری انسانی سہولیات کی فراہمی  کے لیے غزہ کو فوری ایندھن کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

یو این عہدیدار کا کہنا ہے کہ زندگی بچانے کے لیے غزہ کی پٹی کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ایندھن کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی ادارے اور امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کےعوام کو بنیادی سہولیات کی حصول کے لیے فوری اور ہنگامی امداد فراہم کریں۔

یو این عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی کے اداروں کو فوری ہنگامی طبی امداد مہیا نہیں کی جاتی تو غزہ میں بنیادی انسانی سرگرمیاں معطل ہوجائیں گی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

گولڈ میک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں 250 اداروں جن میں طبی اداروں، سیوریج اور دیگرمحکموں کو ہنگامی ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ غزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ایندھن کی فراہمی کو یقنی بنانا ہوگا۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے باعث روزانہ چوبیس میں سے پانچ گھنٹے بجلی آتی ہے اور دیگر اوقات میں وہاں کی آبادی کوسنگین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی