جمعه 15/نوامبر/2024

زیرحراست فلسطینی صحافی کے مقدمہ کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی

بدھ 22-اگست-2018

اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی علی دار علی کے مقدمہ کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب صحافی علی دار علی کی مدت حراست میں دوسری بار سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صحافی علی دار علی رام اللہ میں فلسطین ٹیلی ویژن کو 15 اگست بہ روز بدھ کو ان کے آبائی علاقے برھام سے گرفتار کیاتھا۔ اسرائیلی فوج نے علی دار علی پر صہیونی ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 20 فلسطینی صحافی پابند سلاسل  ہیں ۔ انہیں صہیونی زندانوں میں غیر انسانی ماحول میں رکھا گیا ہے۔ بعض کو بغیر کسی الزام عاید کیے حراست میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی