شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کے بعد فتح کی قیادت کا دست وگریباں ہونے کا خدشہ

جمعہ 24-اگست-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس کے بعد تحریک فتح کی قیادت میں جماعت کی سربراہی اور دیگر عہدوں کے حصول کے لیے جنگ چھڑسکتی ہے۔

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمود عباس کے بعد فتح کی قیادت کا خلاء پر کرنے کے لیے جماعت میں افراتفری پھیل سکتی ہے اور جماعت کے مرکزی رہ نما ایک دوسرے کے ساتھ برسر جنگ ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق فتح کی جو قیادت اسلحہ جمع کرنے اور اپنی اپنی ملیشیا تشکیل دے رہی ہے وہ نتائج کے اعتبار سے خطرناک ہے۔ فتح کی قیادت کا اسلحہ جمع کرنا اور ملیشیائیں تیار کرنا محمود عباس کی جانشینی کے پس منظر کے لیے تیاری کرنا ہے۔

اخبار کے مطابق تحریک فتح کے رہ نماؤں جبریل رجوب، ماجد فرج، محمود العالول اور توفیق الطیراوی نے اپنی اپنی مسلح ملیشیائیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ یہ چاروں رہ نما اسلحہ جمع کرنے کے ساتھ اپنی اپنی مسلح ملیشیا تشکیل دینے اور صدر محمود عباس کی جانشینی کے لیے کوشاں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی