عبرانی اخبار ’یدیعوتاحرونوت‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ رات درجنوں ایرانی میزائلوں اورڈرونوں کو روکنے پر اس کی لاگت 5 بلین شیکل (1.35 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی۔
اتوار کو اخبارنے اسرائیلی چیف آف اسٹاف کے سابق مالیاتی مشیر،رام امینہ کے حوالے سے کہا کہ”گذشتہرات دفاعی لاگت کا تخمینہ 4-5 بلین شیکل کے درمیان لگایا گیا تھا جو امریکہ کرنسیمیں 1.08-1.35 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
امینہ نے مزیدکہا کہ "میں یہاں صرف اس پر اعتراض کرنے کی بات کر رہا ہوں جو ایرانیوں نےشروع کی تھی، اور میں اس بار معمولی زخموں کی بات نہیں کر رہا ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ”ایک "ہیٹز” (تیر) میزائل جو ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے، اس کی قیمت 3.5 ملین ڈالر ہے، جب کہ ایک "میجک اسٹک”میزائل کی قیمت 1 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے طیاروں نے جو حصہ لیاتھا وہ اس کے علاوہ ہے۔
قبل ازیں اتوارکو عبرانی اخبار "ہارٹز” نے قابض فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری کے حوالےسے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے "اسرائیل” پر 350 کے قریب میزائل اورڈرون داغے گئے، جن میں سے بیشتر کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
انہوں نے تصدیق کیکہ بئرسبع میں "نیواتیم” ایئر بیسپر معمولی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "گزشتہ رات اسرائیل کے خلاف کیےگئے 99 فیصد دھمکیوں کو روک دیا گیا تھا”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ 30 میں سے 25 کروز میزائلوں کو روک لیا گیا۔ 120 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوںمیں سے صرف چند ہی "اسرائیلی علاقے” میں داخل ہوئے اور "نیواتیم”ایئر بیس پر جا گرے۔
ہگاری نے نشاندہیکی کہ "ایران کی اسرائیلی فضائیہ کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ یہ کہ اڈہ (نیواتیم) کام جاری رکھے ہوئے ہے اور طیارے مشن کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہایران کی جانب سے لانچوں کے علاوہ لبنان، عراق اور یمن کے علاقوں سے میزائل اورڈرون بھی داغے گئے۔