قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کے چار ارکان کر حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کے چار ارکان عیسٰی الدباغ، باسم الزغیر، جمعہ مناصرہ اور محمد علقم کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سینٹر منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ مسجد سے متصل سبیل پاشا کی مرمت میں مصروف تھے۔
خیال رہے کہ صہیونی پولیس مسجد اقصیٰ کی مرمت میں مصروف فلسطینی اوقاف کے ارکان اور عملے کوہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔