جمعه 15/نوامبر/2024

’تحریک فتح مصری مصالحتی تجاویز کا 24 گھنٹے میں جواب دے گی‘

پیر 27-اگست-2018

تحریک فتح کی ایگزیکٹو اور مرکزی کمیٹی کے رکن اور جماعت کے سینیر رہ نما عزام الاحمد نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے حوالے سے دی گئی تجاویز کا جواب 24 گھنٹوں کے اندر دے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عزام الاحمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصری انٹیلی جنس وزیر سے ملاقات کی ہے جس میں قومی مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ مصری قیادت فلسطینی دھڑوں صلح کرانے کی مساعی کے لیے تیار ہے۔ ان کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی سے باہر کسی اور جگہ ہوائی اڈے کی تجویز قبول نہیں کریں گے۔ غزہ کی پٹی میں شہید یاسرعرفات ہوائی اڈے کی تعمیر کا سلسلہ بحال کرنا ہوگا۔

ادھر حماس رہ نما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے باہر غزہ کے شہریوں کے لیے کوئی ہوائی اڈے  کی کوئی تجویز قبول نہیں کی۔ تحریک فتح کی قیادت افواہیں پھیلا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی