شنبه 16/نوامبر/2024

طرابلس میں دوبارہ لڑائی، 38 افراد ہلاک

اتوار 2-ستمبر-2018

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جنگ بندی کے بعد متحارب فریقین کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ تازہ جھڑپوں میں کم سےکم 38 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق لیبیا کی سرکاری فوج کے ’بریگیڈ سات‘ نے طرابلس پر حملہ کیا۔ شہرکے ہوائی اڈے کو ملانے والی شاہراہ اور متعدد اہم فوجی کیمپوں پر سرکار فوج نے مسلح ملیشیا کو پسپا کرنے کے بعد  اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔

دارالحکومت کے ایک ہوٹل پر اندھا دھند گولہ باری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ شہر کے گلی کوچوں میں لڑائی جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک راکٹ الودان ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگا۔ یہ ہوٹل اطالوی سفارت خانے سے صرف ایک سو میٹر دور ہے۔ دھماکے کے بعد ہوٹل کو خالی کرالیا گیا۔

لیبیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روزطرابلس پر 15 میزائل حملے کیے گئے جن میں مسلح جنگجوؤں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ہفتے کو علی الصباح سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو تا حال جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی