شنبه 16/نوامبر/2024

’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک ہے: آئرلینڈ

اتوار 2-ستمبر-2018

آئرلینڈ نے امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ادارے’اونروا‘ کی فنڈنگ مکمل طورپر بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آئرش وزیراعظم جن کے پاس وزارت خارجہ اور تجارت کا قلم دان بھی ہے نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کا اعلان عاجلانہ اور خطرناک ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

آئرش وزیراعظم سیمون کوفینی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’اونروا‘ کی مالی مدد جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو اس میں شامل ہونے کے لیے پوری کوششیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام عاجلانہ اور خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اونروا‘ کی امداد ختم کرنے کے امریکی اعلان پر مشرق وسطیٰ پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی حکومت کو اس حوالے سے عالمی برادری سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت نے دو روز قبل فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی امدادی ایجنسی ’اونروا‘ کو دی جانے والی فنڈنگ مکمل طورپر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی