بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک بین الاقوامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنگ زدہ ملکوں میں نصف ملین سے زاید بچے قحط سے لقمہ اجل بم سکتے ہیں۔
بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’بچوں کو تحفظ دو‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنگ اورشورش کا شکار ملکوں میں پانچ سال سے زاید عمر کے نصف ملین سے زاید بچے خوراک کی قلت کے باعث موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔
نامہ نگار جیمز لانڈین کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ ہونے والے ملکوں میں سے بیشتر کے ہاں علاج اور بنیادی خوراک کا کوئی انتظام نہیں۔ نصف ملین سے زاید بچے خوراک کی قلت اور علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ برس جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کے لیے بھیجے جانے والے 1460 مشن ناکام بنا دیے گئے۔ سنہ 2012ء کی نسبت دو گنا زیادہ ہے۔