اقوام متحدہ نےغزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے 3.3 ملین افراد کی ضروریاتکو پورا کرنے کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہدفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے جاری کردہ اس اپیل میںاپریل اور دسمبر 2024ء کے درمیان کا عرصہ شامل ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ اپیل امداد کی کال کا تسلسل ہے جو پہلی بار 12 اکتوبر 2023ء کو شروع کیگئی تھی اور نومبر 2023ء میں اس میں ترمیم کی گئی تھی۔
اسی حوالے سے غزہمیں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض دشمن نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 6 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 56 شہید اور 89 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹس میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیتمیں 33899 شہید اور 76664 زخمی ہوئے ہیں۔