چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا میں ’پی ایل او‘ کے بنک کھاتے منجمند، عملے کے ویزے منسوخ

منگل 18-ستمبر-2018

امریکا نے تنظیم آزادی فلسطین’پی ایل او‘ کے تمام بنک کھاتے منجمد کردیے ہیں اور فلسطینی سفارتی عملے کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق ’پی ایل او‘ کی ایگزیکٹو کیمیٹی کے رکن حنان عشراوی نے بتایا کہ امریکی حکام نے فلسطینی سفیر حسام زملط اور ان کے خانہ کے ویزے منسوخ کردیے ہیں اور انہیں امریکا سے فورا نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی فیصلے کے بعد فلسطینی سفیر کے بچے 7 سالہ سعید اور پانچ سالہ الما کو واشنگٹن کے اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔

حنان عشراوی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے واشنگٹن میں موجود فلسطینی ہائی کمشن کو تمام سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے ملک سے نکل جانے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا میں موجود پی ایل او کے تمام بنک کھاتے سیل کر دیے گئے ہیں۔

فلسطینی خاتون رہ نما نے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی اور بین الاقوامی اصولوں، سفارتی آداب اور سیاسی قوانین کے خلاف  قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود ہمارے سفارتی عملے کے بچوں اور خواتین کو فورا ملک چھوڑنے کا حکم امریکی انتظامیہ کی کھلم کھلا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی حکومت نے واشنگٹن میں موجود تنظیم آزادی فلسطین کے تمام دفاتربند کردیے تھے۔ امریکی حکومت کے اس اقدام کے خلاف فلسطینی قوم اور عالمی سطح پر شدید رد عمل کا سامنا کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی