امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹی عمر میں دین اور روحانیت سے لگاؤ کے نتیجے میں بڑی عمر میں لوگ زیادہ خوش رہتے، صحت اور لمبی عمر پاتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام 8 سے 14 سال کی عمر کے 5 ہزار افراد پر یہ تحقیق ان کی 20 سال کی عمر تک جاری رہی۔ اس دوران ان افراد کے دین سے لگاؤ کے بارے میں جان کاری حاصل کی گئی۔
ایسے اگراد جو بچپن میں روحانیت اور مذہب سے قریب ہیں وہ 20 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد زیادہ ذمہ دار، خوش اور صحت مند ہیں جب کہ دین بیزار لوگوں کی صحت اور عادات دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کم عمر افراد میں خوشی کی شرح 18 فی صد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ دین سے لگاؤ رکھنے والے افراد دوسروں کی نسبت 30 فی صد زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔