لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکومت نواز فورسز اور مسلح ملیشیا کے درمیان جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے، جبکہ چار سو کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔
لیبیا کےمقامی میڈیا کےمطابق جمعہ کے روز 10 افراد مارے گئے۔ ان میں تین نامعلوم، ایک غیرملکی اور ایک فوجی بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق 26 اگست کے بعد طرابلس پرقبضے کی جنگ میں اب تک 106 افراد کی ہلاکت اور 400 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔