شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس غزہ کے عوام کے خلاف نئی حماقت سے باز رہیں: حماس

پیر 24-ستمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کےخلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں۔ صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی کوئی بھی حماقت سنگین نتائج کا موجب بن سکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس اور ان کی ٹیم غزہ کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات سے باز رہیں۔ اگر وہ ایسا کرتےہیں تو اس کےنتیجے میں فلسطین میں ایک نیا اور سنگین دور شروع ہوسکتا ہے جو اپنی سنگینی کے اعتبار سے فلسطینی اتھارٹی کی اور اس پلاننگ سے بھی بہت آگے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس نے غزہ کے عوام کے خلاف اقدامات میں تمام حدود، اقدار، اصولوں اور اخلاقیات کو پامال کیا ہے۔ محمود عباس کے اقدامات دشمن کے ساتھ غزہ کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے کا ساز باز ہیں اور فلسطینیوں کی مزاحمت کو دبانے کی کوشش ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کے خلاف کوئی بھی انتقامی کارروائی آگ سے کھیلنے کے مترادف اور سنگین حماقت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام اس وقت سنگین مشکلات کی وجہ سے سخت غم وغصے میں ہیں۔ ایسے میں غزہ کے عوام کے خلاف کوئی بھی انتقامی کارروائی سنگین نتائج پرمنتج ہو سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی