اردن کے وزیرخارجہ ایمن صفدی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیںہٹاتے ہی غزہ کے لیے روزانہ 500 سے زائد امدادی ٹرک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
الصفدی نے اقواممتحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ "سلامتی کونسل کوغزہ میں جنگ بندی کے بارے میں ایک پابند فیصلہ لینا چاہیے”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے اور شہر میں پھنسے ۱۵ لاکھ سے زائد فلسطینیوںکے خلاف ایک نیا قتل عام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔”
انہوں نے وضاحت کیکہ "سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل کو انسانی امداد کے لیے تمام کراسنگکھولنے کا پابند کرنے کا کوئی فیصلہ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔”
الصفدی نے زور دےکر کہا کہ”اردن خود کو جنگ کا میداننہیں بنائے گا اور کسی بھی فریق کی طرف سے اردن کی فضائی حدود کے استعمال کو روکےگا”۔
اردنی وزیر خارجہکا کہنا ہے کہ "فلسطین میں باطل کادور ناانصافی سے آگے نکل گیا ہے اور اس کا ظلم تمام حدوں سے بڑھ چکا ہے”۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ "اسرائیلی انتہا پسندی خواہ کتنی ہی سفاکانہ یا ناانصافی کیوں نہہو، آزادی کے لیے فلسطینی عوام کی خواہشات کو ختم نہیں کر سکے گی”۔