یکشنبه 17/نوامبر/2024

انڈونیشیا کے نائب صدر اور نیتن یاھو کی نیویارک میں ملاقات کا انکشاف

منگل 2-اکتوبر-2018

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کالا نے خفیہ ملاقات کی تھی۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے کے آخرمیں نیویارک میں خفیہ ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں مگر دونوں ملکوں میں تجارتی، سیاحتی اور دیگر شعبوں میں روابط  قائم ہیں۔ سنہ 1990ء میں کچھ عرصے کے لیے اسرائیل اور انڈونیشیا میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یہ تعلقات سابق صہیونی صدر اسحاق رابین کے دور تک رہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ روابط رہےہیں مگر اعلانیہ طورپر انڈونیشیا فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔

گذشتہ جون میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق جکارتا کی حکومت نے اسرائیلی سیاحوں کے لیے اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی اٹھا دی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی انڈونیشیا کے باشندوں کو ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو اور انڈنیشیا کے نائب صدر کے درمیان  ہونے والی ملاقات پر صہیونی حکومت کی طرف سے کسی قسم کا سرکاری رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی