شنبه 16/نوامبر/2024

مصری انٹیلی جنس حکام کے وفد کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

جمعہ 19-اکتوبر-2018

مصری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ آمد کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے قاید اسماعیل ھنیہ سے بھی ملاقات کی۔

غزہ کا دورہ کرنے والے مصری وفد میں مصری انٹیلی جنس کے سیکرٹری میجر جنرل ایمن بدیع، انٹیلی جنس میں فلسطینی امور کےانجارج میجر جنرل احمد عبدالخالق اور بریگیڈیئر ھمام ابو زید شامل تھے۔

ان کے دورہ غزہ کا مقصد فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی کوشش کرتے ہوئے غزہ میں‌ خون خرابے کو روکنا ہے۔

قبل ازیں بدھ کو مصری وفد بیت حانون گذرگاہ سے واپس رام اللہ چلا گیا تھا۔ اس روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کردی تھی اور مزاحمتی مراکز پر 20 حملے کیے گئے۔

خیال رہے کہ مصر کافی عرصے سے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کے لیے سرگرم ہے۔دوسری جانب غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان بھی جنگ کی کیفیت ہے اور مصر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے بھی سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی