یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون کی اسیر بیٹوں سے 2020 تک ملاقات پر پابندی

ہفتہ 20-اکتوبر-2018

قابض صہیونی حکام نے ایک فلسطینی خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو صہیونی جیل میں قید دو بیٹون ایھم اور عہد سے 2020ء تک ملاقات سے روک دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہرجنین کے کفردان قصبے کی رہائشی فواد کمنجی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے انہیں ایک نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور دو بیٹے سنہ 2020ء تک اپنے اسیر بیٹوں سے ملاقات نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ ایھم کمنجی بئر سبع جیل میں قید ہیں اور انہیں دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ ان کے بھائی عہد کو 16 نومبر 2017ء سے جلبوع جیل میں ڈالا گیا ہے۔

فواد کمنجی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کی طرف سے ان کے خاندان کے افراد کا اسیر بچوں سے ملاقات پرپابندی کانوٹس لیں اور ان کی اہلیہ اور بچوں کو اسیران سے ملنے کا حق دلوائیں۔

مختصر لنک:

کاپی