شنبه 16/نوامبر/2024

جنونی صہیونی نوجوان فلسطینی مجاھد کو گرفتار کرنے میں 5 ویں بار ناکام

اتوار 21-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج گذشتہ ایک ہفتے سے زاید عرصے سے ایک فلسطینی مجاھد کی گرفتاری کرکے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے مگر قابض فوج مجاھد اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے میں ناکام ہے۔ کل ہفتے کو 5 ویں بار قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ کے مقام پر اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے کے کریک ڈائون کیا گیا مگر نعالوۃ صہیونی فوجیوں کے ہاتھ نہیں آئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شویکہ کے مقام پر علی نایفہ اسکول کا محاصرہ کیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ‌ کیا گیا تھا کہ مفرور اشرف نعالوۃ اس اسکول میں روپوش ہے۔ قابض فوج نے لائوڈ اسپیکروں پر بار بار نعالوۃ سے کہا کہ وہ خود کو فوج کے حوالے کردے، مگر قابض فوج کو وہاں سے کچھ نہیں ملا۔

اطلاعات کے مطابق اشرف نعالوۃ کو گرفتار کرنے کی یہ پانچویں اسرائیلی کوشش ہے جو ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ قابض فوج دو ہفتے سے پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اشرف نعالوۃ نے دو ہفتے قبل برکان یہودی کالونی میں ایک کارروائی کے دوران دو یہودی آباد کاروں‌کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ کارروائی کے بعد وہ بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی