اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر اعظم سعد الحریری سے ٹیلیفون پر بات کی۔ انہوںنے لبنانی قیادت پر زور دیا کہ وہ صیدا شہر میں واقع "المیہ ومیہ” پناہ گزین کیمپ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے المیہ ومیہ پناہ گزین کیمپ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی مصالحتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اور اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے المیہ ومیہ پناہ گزین کیمپ میں دو متحارب گرپوں کے درمیان لڑائی اور خون خرابے کو روکنے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔
خیال رہےکہ المیہ ومیہ پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ ایک ہفتےسے تحریک فتح کے ایک حامی یوتھ گروپ اور لبنانی حزب اللہ کے حمایتی گروپ کے درمیان تصادم میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔