یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی رہ نما کو اسرائیلی عدالت سے 13 ماہ قید کی سزا

بدھ 14-نومبر-2018

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے 41 سالہ فلسطینی رہ نما سیف الدین تیسیر یوسف النتشہ کو 13 ماہ قید با مشقت کی سزا سنادی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے راس العامود سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رہ نما کو 13 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزحمت "حماس” کے رہ نما النتشتہ ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ ان پر حماس کے شہداء  اور اسیران کے اہل خانہ کو رقم مہیا کرنے سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

سیف الدین اس سے قبل المسکوبیہ حراست مرکز میں اڑھائی سال قید رہے۔ اس کے بعد انہیں دو سال تک گھرپر بھی نظر بند رکھا گیا۔

سیف الدین النتشہ شادی شدہ اور چھ بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے ایک بھائی حسن النشتہ اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔ وہ القسام بریگیڈ کے رکن تھے اور اسرائیلی فوجی  نخشن فکسمن کو یرغمال بنانے میں کردار اد اکیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی