چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید کینسر کے مریض فلسطینی کی حالت تشویشناک

جمعرات 15-نومبر-2018

اسرائیلی جیل میں قید ایک کیسنر کے مریض فلسطینی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ یاسر ریابعہ اس وقت اسرائیلی جیل کی اسپتال میں ہیں مگر انہیں خاطر خواہ طبی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہی ہیں۔

ربایعہ کو بڑی آنت میں کینسر کا مرض لاحق ہے اور وہ کئی سال سے اسرائیلی جیل میں بیماری کی حالت میں قید ہے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ ربایعہ کو حال ہی میں عسقلان جیل سے "برزلائی” نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مریض اسیر کے کیمیائی علاج کی سفارش کی مگر اسرائیلی حکام دانستہ طورپر اس کے علاج میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسیر ربایعہ کو عمرقید اور 10 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے اور وہ 2001 سے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ ان پر اسرائیلی فوجیوں کو حملوں‌میں ہلاک اور زخمی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی