اسرائیلی بلڈوزروں نے فلسطینی محکمہ اوقاف کی زرعی زمین کو ہموار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علاقے سے کھجور کے 500 درخت اپنے قبضے میں لے لئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اپنی اس کارروائی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عدالت کی جانب سے فیصلے کے باوجود علاقے کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو نہیں چھوڑا ہے۔