یکشنبه 17/نوامبر/2024

’مشکل حالات میں قیدی نمازیں جمع کرسکتے ہیں‘

جمعہ 23-نومبر-2018

فلسطین کے مفتی اعظم اور افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اگر نمازیں ان کے اوقات کے مطابق ادا کرنے کے لیے حالات سازگار نہ ہوں تو اسرائیلی جیلوں میں موجود قیدی جمع بین الصلاتین کرسکتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم نے کہا کہ سخت سردی میں اسیران کے لیے نماز ادا کرنا مشکل یا ان کے لیے وضو کرنے کا کوئی اہتمام نہ ہوسکتے تو وہ نمازیں جمع کرسکتے ہیں۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی جیلروں کا رویہ غیر انسانی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو مذہبی رسومات اور عبادت کی ادائی کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے وہ بر وقت اپنی نمازیں ادا نہیں کرپاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات اجازت نہ دیں تو دین اسلام میں نمازوں کو جمع کرنے کی اجازت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو رخصت ہے کہ اگر وہ آسانی کے ساتھ نمازیں ادا نہ کرسکیں یا دشمن کی قید میں ہوں تو وہ نمازیں جمع کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی