صہیونی ریاست کے وسط میں قائم "ھداریم” نامی عقوبت خانے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جیل میں حالات کشیدہ ہوگئے اور سیکیورٹی کے خدشات کے تحت فوج کو طلب کر لیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز "ھداریم” جیل پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری جیل پہنچ گئی۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جیل پر فائرنگ میں "جرائم پیشہ مافیا” ملوث ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد جیل کے قریب سے گذرنے والی شاہراہ 4 بند کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کی گئی۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد ایک کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔