اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تین بڑے اپوزیشن رہ نما وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود باراک، نے سابق وزیر دفاع موشے یعلون کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہ نما زیپی لیونی سے بھی ملاقات کی۔
ٹی وی چینل کے مطابق یعلون اور لیونی نے جمعرات کو الگ الگ ملاقات بھی کی۔ ان کی ملاقاتوں کا مقصد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا راستہ روکنا اور ان کے خلاف بائیں بازو اور اعتدال پسند جماعتوں پر مشتمل اتحاد تشکیل دینا ہے۔
حال ہی میں نیتن یاھو کے ایک اہم اتحادی اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی میں ناکامی کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔