جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27708 شہید67147 زخمی

جمعرات 8-فروری-2024

 

غزہ میں وزارتصحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہیدہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27708 ہو گئی ہے اور 67147 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

وزارت صحت نےفلسطینی انفارمیشن سینٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابضفوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 16 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 شہید اور 169 زخمیہوئے۔”

 

وزارت صحت نے کہاکہ اب بھی "ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر متعدد زخمی موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تکپہنچنے سے روک رہی ہے۔”

 

ایک متعلقہ تناظرمیں غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان، اشرف القدرہ نے کہا کہ "11000 زخمی اور بیمارافراد کو علاج کی اشد ضرورت ہے اور ان کی جان بچانے کے لیے غزہ کی پٹی چھوڑنا فوریترجیح ہے۔”

 

القدرہ نے مزیدکہا کہ "ہم شمالی غزہ میں ہسپتالوں کے کچھ حصوں کو چلانے کی کوشش کی لیکن ہمیں طبی سامان اور ایندھن کی آمد اور اپناکام جاری رکھنے کے لیے جنوب سے طبی ٹیموں کی واپسی کی ضرورت ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی