اسرائیل کے عبرانی اخبار "معاریف” کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 44 فی صد رائے دہندگان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو "غلطی”قرار دیا ہے۔
عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پر کیےگئے سروے کے مطابق 57 فی صد افراد رائے دہندگان کے مطابق وزارت دفاع کا قلم دان سنھبالنے کے بعد نیتن یاھو صحیح طور پر سیکیورٹی کے امور نمٹانے کے اہل نہیں رہے ہیں۔
سروے میں یہ سوال پوچھا گیاکہ آیا غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ساتھ اسرائیل کی فائربندی درست تھی یا نہیں تو 76 فی صد نے اسے کمزور اور 41 فی صد نے درست قرار دی۔
یہودیوں میں 33 فی صد بینی گانٹز کو نیتن یاھو کی جگہ نیا وزیراعظم دیکھتی ہے۔