شنبه 16/نوامبر/2024

قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں: نیتن یاھو

پیر 10-دسمبر-2018

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی مدت پوری کریں گے، البتہ اگر ضرورت پڑی تو وہ قبل از وقت انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں۔

عبرانی اخبار "اسرائیل الیوم” کے مطابق نیتن یاھو پارلیمنٹ میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کرنے والے جس میں انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تاہم ضرورت پڑی تو انتخابات بھی کرائے جاسکتے ہیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق نیتن یاھو بہ ظاہر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی مگر در پردہ وہ انتخابات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کی مالی مدد کرنے والوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔

گذشہ ہفتے نیتن یاھو نے اپنی اتحادی جماعتوں کے رہ نمائوں سے ملاقات میں کہا تھا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ بائیں بازو کی جماعتیں انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے روکنے کے لیے کروڑوں شیکل کی رقم صرف کرتی رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی