اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا۔
عبرانی نیوز ویب سائیت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج کو نابلس میں یہودیوں کی آمد سے قبل تلاشی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم ملا جسے کامیابی کے ساتھ بہ حفاظت ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ بم ملنے کی اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کو حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ ایک اندازے کے مطابق جمعرات کو 7000 یہودی آبا کاروں نے غرب اردن میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔