رواںسال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض حکام کے زیر حراست شہداء کی تعداد 58 ہو گئیہے جن میں سے 10 گزشتہ اپریل میں شہید ہوگئے تھے جن میں ایک ترک سیاح بھی شاملتھا۔
زیرحراست لاشوں کی بازیابی اور لاپتہ افراد کے انجام کا انکشاف کرنے کی قومی مہم نےوضاحت کی کہ قابض حکام فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں رکھنے کے جرم پر عمل پیراہیں، کیونکہ وہ 500 شہداء کی لاشیں قبرستانوں اور ریفریجریٹرز میں رکھے یوئے ہیں۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصولہ ایک بیان میں مہم نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے حراست میں لیےگئے شہداء کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔ اس اعداد و شمار میں غزہ کی پٹی میں حراستمیں لیے گئے شہداء کو شامل نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ ان کے بارے میں کوئی معلوماتدستیاب نہیں ہیں۔ ان کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور نہ ہی ان کے بارےمیں مزید معلومات موجود ہیں۔
۔