جمعه 15/نوامبر/2024

"شاباک” کا غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف

جمعہ 14-دسمبر-2018

اسرائیل کےداخلی سلامتی کے ادارے”شاباک” نےاعتراف کیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چار ماہ کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں کی اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں، یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی تنصیبات پر 64 حملے کیےگئے جب کہ ستمبر میں ان حملوں میں مزید اضافہ ہوا اور ان کی تعداد70 تک جا پہنچی۔

اکتوبر میں مزید اضافہ ہوا اور فلسطینیوں‌کے 95 حملے ریکارڈ کیےگئے جن میں برکان یہودی کالونی میں دو آباد کار ہلاک ہوئے۔ نومبرمیں فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی فوج اور آباد کاروں‌پر 114 حملے کیے۔ ان میں89 سنگ باری،12 پائپ بموں، تین فائرنگ اور چار چاقو سے کیے گئے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 6 صہیونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی