اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی بلاک ‘اصلاح وتبدیلی’ کے ارکان پر مشتمل جماعت کی قیادت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سرکاری دورے پر ایران پہنچا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمود الزھار کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز حماس کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان نے تہران میں اسلامی پارلیمانی سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کے رہ نمائوں سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر حماس کی پارلیمانی قیادت نے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر عباس کا فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ باطل اور سیاسی انتقام ہے۔فلسطینی عوام صدر عباس کی نام نہاد آئینی عدالت اور اس کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔
حماس کے وفد میں ڈاکٹر محمود الزھار، مروان ابو الراس، محمد فرج الغول، مشیر المصری اور ایران کے لیے حماس کے مندوب خالد القدومی، محمد سیجانی شامل تھے۔