چهارشنبه 30/آوریل/2025

چین: آئی فون کے بجائے ھواوے استعمال کریں، ورنہ ملازمت ختم

جمعہ 28-دسمبر-2018

چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر میں چینی تجارتی کمپنیوں‌نے ملک کی ٹیکنالوجی کمپنی’ھواوے’ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں موجود کئی کمپنیوں‌نے اپنے ملازمین کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ے کہ وہ امریکی ساختہ اسمارٹ فون’آئی فون’ کے بجائے ھواوے کا تیارکردہ اسمارٹ فون استعمال کریں۔ اس نوٹس پرعمل درآمد نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔

چین میں یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب حال ہی میں‌کینیڈا میں‌ ھواوے کمپنی کے ڈائریکٹر منگ وانزھو کو حراست میں‌ لیا گیا تھا۔

اخبار’نیکی ایشین ریویو’ نے اپنی رپورٹ میں‌ لکھا ہے کہ چین میں ‘ھواوے’ کی مقبولیت اور اس کے تیار کردہ اسمارٹ فون کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب سے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ تیز ہوئی ہے چین میں‌مقامی مصنوعات کے استعمال میں اضافہ اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے رحجان میں تیزی آئی ہے۔

شنگائی یولوکی نامی ایک کمپنی جو الیکٹرانکس کی مصنوعات تیار کرتی ہے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ھواوے کے اسمارٹ موبائل فون خریدنے میں ان کی مدد کرے گی۔  کمپنی کی عہدیدار شینزھین یداھینگ کا کہنا ہے کہ کمپنی ملازمین کو ‘ھواوے زی ڈی آئی’ موبائل خرید کرنے کے لیے موبائل کی قیمت میں 18 فی صد سبسڈی دے گی۔

چین کی 20 بڑی کمپنیوں‌نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں امریکی آئی فون کے بجائے ھواوے کمپنی کے موبائل فون کے استعمال میں اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ بعض کمپنیوں نے آئی فون استعمال کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین میں ھواوے کی مقبولیت اور اس کے کاروبار میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی