چین نے ایک بارپھر غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت بند کرنے اور مذاکرات پر زور دیاہے۔
بیجنگ میں بینالاقوامی فورم سےخطاب میں چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا کہ غزہ اور یوکرین جنگوںکو ختم کرنے کے لیے "مذاکرات” پر زور دیا۔
"امن” کو فروغ دیتے ہوئے ڈونگ نے فورم کی افتتاحی تقریبمیں کہا کہ چین بات چیت ہی کو دنیا کے حلطلب مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے تمامممالک پر زور دیا کہ وہ "پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی” کو فروغ دیں۔انہوں نے "قومی سلامتی کے تصورات کے پھیلاؤ” کے خلاف بھی زور دیا تاکہاس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ "نئی ٹیکنالوجیز پوری انسانیت کو بہتر طورپر فائدہ پہنچاتی ہیں”۔
چین کےدارالحکومت میں منعقد ہونے والے Xiangshanفورم میں درجنوں مندوبین نے شرکت کی۔ اسے سنگاپور میں سالانہ شنگری لا دفاعی فورمپر بیجنگ کا ردعمل سمجھا جاتا ہے۔
سرکاری میڈیا کےمطابق چینی فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائدنمائندوں کی میزبانی کرے گا۔