جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری کا اڑھائی سال میں اسرائیلی عدالت میں 106 بار ٹرائل

جمعہ 28-دسمبر-2018

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری کا اڑھائی سال سے ٹرائل جاری ہے اور اب تک 106 بار اس کا ٹرائل کیا جا چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر 40 سالہ محمد الحلبی کو اسرائیلی فوج نے 15 جون 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ امریکا کے ایک بین الاقوامی ادارے ‘Worldvision’ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں غزہ سے بیت حانون گذرگاہ کے راستے غرب اردن داخل ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

انسانی حقوق کے مندوب عبدالناصر فروانہ نے کہا کہ اسرائیلی عدلیہ کی تاریخ ظلم سے بھرپور ہے۔ صہیونی عدلیہ کی تاریخ کوئی ایک بھی شفاف اور منصفانہ فیصلہ نہیں۔ عدالتیں صہیونی ریاست کے ہاتھ میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور سیکیورٹی اداروں کے فیصلوں کو مسلط کرنے کا آلہ کار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الحلبی اس وقت ‘نفحہ’ جیل میں قید ہیں۔ صہیونی جیلر اور جلاد دانستہ طورپر الحلبی کو تشدد اور اذیت کا نشانہ بنا رہےہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی