جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حماس

ہفتہ 29-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کسی بھی صہیونی حماقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے فلسطینی مزاحمتی قوتیں تیار رہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، اگر اسرائیلی فوج نے حملے کی حماقت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

القانوع نے کہا کہ  فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے قائم کردہ مشترکہ کنٹرول روم  نے حق واپسی کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔ اگر اسرائیل کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی حماقت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی