اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو کفر قنا سے ام الفحم میں ان کی رہائش گاہ پرمنتقل کرنے کے بعد گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ راید صلاح کو ڈیڑھ سال تک صہیونی زندانوں قید رکھنے کے بعد کچھ عرصہ پیشتر رہا کر کے کفر کنا کے مقام پر ایک گھر میں نظربند کر دیا تھا۔
اسرائیلی جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گذشتہ جمعرات کو ام الفحم میں موجود الشیخ راید صلاح کی رہائش گاہ کا جائزہ لیا جس کے بعد صہیونی حکام نے انہیں کفر کنا سے ام الفحم میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا تھا۔
الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ ان کے موکل کو اسرائیلی حکام نے سخت شرائط کے تحت کفر کنا سے ان کی ام الفحم میں موجود رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا استعمال کرنے، قریبی مسجد میں نماز کی ادائی اور عوام سے ملاقاتوں پر پابندی عاید کی گئی ہے۔