شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے شہریوں کے الائونس روکنا عباس کی معاشی دہشت گردی ہے: دحلان گروپ

اتوار 6-جنوری-2019

تحریک فتح کے مںحرف رہ نما محمد دحلان کے وفادار دھڑے نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس  کی جانب سے غزہ میں اسیران کے اہل خانہ کے الائونس روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صدر عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کےدحلان گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس ان کا ٹولہ غزہ کے عوام سے اجتماعی انتقام لینے کی پالیسی پرعمل پیراہے۔ غزہ کے محصور اور غریب شہریوں کےالائونس روک کران کے معاشی حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ صدر عباس کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے غزہ کے اسیران کے الائونس روکنا شہریوں کے منہ سے نوالہ چھیننے اور ان کے معاشی حقوق پرڈاکہ زنی کے مترادف ہے۔

دحلان گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسیران اور شہداء کے خاندانوں کے مالی وظائف روکنے کا کوئی جواز نہیں۔ یہ اقدام سراسر معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران کے 420 خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر فراہم کیے جانے والے الائونس ختم کردیے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی