شنبه 16/نوامبر/2024

روزانہ ایک انڈہ کھانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

پیر 7-جنوری-2019

انڈے کو انسانی صحت کے لیے لازومی جزو قرار دیا جاتا ہے۔ انڈہ کھانے کے ان گنت فواید ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ تناول کرنے والے افراد امراض قلب سے محفوظ رہتے ہیں۔

انڈے کے طبی فواید بالخصوص امراض قلب کے حوالے سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کھانے میں ایک انڈہ کھانے والے افراد کی خون کی شریانوں اور امراض قلب سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
امریکی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈے یا اس سے تیار کردہ خوراک سے دماغ کی شریانوں کو تازگی ملتی ہے۔

باقاعدگی سے خوراک میں انڈوں کو استعمال کرنے والے عمر رسیدہ افراد کے ہاں دماغی شریانوں کو 12 فی صد کم امراض لاحق ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈے میں ایٹی آکسائیڈ مواد پایاجاتا ہے۔ انڈہ جسم میں آکسیجن کے دبائو کو کم کرنے اور انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی