جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا طیب ایردوآن کو فون،جنگ بندی کے معاہدے سے آگاہ کیا

منگل 7-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نےایک بیان میں کہا ہے کہ  جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں تحریک کی طرف سے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی منظوری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس نےغزہ میں جنگ بندی کےقطری اورمصری تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔
پیرکی شام اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے جنگ بندی کے لیے مصری قطر کی تجویز کی منظوری کی تصدیق کی۔


حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے دونوں برادر ممالک مصر اور قطر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔
 
حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے  قطر کے وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس امور عباس کامل سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ حماس نےان کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی