امریکا میں امراض قلب کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے کئی سبزیاں کار گر سمجھی جاتی ہیں مگر ان میں بند گوبھی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔
اخبار”ڈیلی اسٹار” کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی پوٹائیشیم سے بھرپور خوراک ہے۔ اس میں سوڈیم کی وافر تاثیر بھی پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کو فعال طریقے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔
خیال رہے کہ بہت سے لوگ بالخصوص ڈی پریشن کے مریض بند گوبی کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے امراض قلب اور دماغی امراض کا سبب سمجھا جاتا ہے۔
پوٹائیشیم خون کی شریانو کی دیواروں میں اکڑائو کم کرتا ہے اور فشار خون کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بند گوبی پوٹائیشیم کا غیرمعمولی ماخذ ہے جو بلند فشار خون کی وجہ سے ہونے والے امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔