جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی ریاست نے جرمانوں کی آڑ میں فلسطینیوں سے 17 ملین ڈالر اینٹھ لیے

پیر 14-جنوری-2019

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی عدالتوں نے فلسطینی اسیران سے جرمانوں کی آڑ میں بھاری رقوم حاصل کرنے کا مشغلہ معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ برس صہیونی عدالتوں‌نے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے جرمانوں کی آڑ میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کیے۔  جب کہ 2015ء کے بعد اب تک 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سال 2016ء اور 2017ء کے دوران صہیونی عدالتوں نے فلسطینیوں سے 42 ملین شیکل کی رقم وصول کی۔

انسانی حقوق کی تنظیم”ضمیر” کا کہنا ہے کہ سال 2015ء کے دوران اسرائیلی عدالتوں نے 21 ملین شیکل کی رقم وصول کی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی