فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر رکھی تھی۔ اس دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی تھی۔ اس دوران فلسطینی شہریوںنے صہیونی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ انہیں بیت المقدس کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔