بعض لوگ موسیقی کو روح کی غذا قرار دیتے ہیں۔ موسیقی کی سائنسی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ حال ہی میں برطانیہ کی "لیسٹر” یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے افراد کی طبیعت اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خبر ساں اداروں کے مطابق 96 فی صد افراد کام کے دوران موسیقی سے اپنی طبیعت میں مثبت اثرات محسوص کرتے ہیں۔ ایسے ملازمین جو کام کے دوران موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت کم تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
موسیقی سننے والے افرا کام کے دوران ڈی پریشن، تھکاوٹ اور ذہنی تھکاوٹ کو کم سے کم محسوس کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسیقی سننے والے افراد کام کے دوران تنہائی کا کم سے کم احساس کرتے ہیں۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق موسیقی سے متعلق تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موسیقی تھکاوٹ اور تنہائی کے احساس کو کم کرتی ہے۔