قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے دو مکان مسمار کردیے جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئےہیں۔
فلسطینی تجزیہ نگار اور سماجی کارکن حمزہ زبیدات نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی وادی اردن میں فصائل کے مقام پر فلسطینیوں کے دو مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی انہدامی کارروائیاں روز کا معمول ہیں۔ گذشتہ روز کی انہدامی کارروائی میں ایک فلسطینی، اس کی اہلیہ، چا بچے اور گھر کے دیگر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئے۔