شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے ڈیجیٹل حقوق کی 500 خلاف ورزیاں

اتوار 20-جنوری-2019

فلسطین میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2018ء کے دوران صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے سماجی حقوق کی 500 مختلف خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "سوشل میڈیا رابطہ مرکزا” کے رکن ایاد الرفاعی کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی پانچ سو خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ان میں سوشل نیٹ ورکنگ کے صفحات کی بندش، صحافیوں کی گرفتاریاں اور ‘فیس بک’ اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کی بندش شامل ہے۔

الرفاعی اک کہنا تھا کہ صہیونیوں کی جانب سے سماجی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے زیادہ واقعات سال 2018ء میں احمد نصر جرار کی شہادت کے بعد دیکھنے کو آئے۔ صہیونی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ شہید نصر جرار کی شہادت کے مہینے میں سوشل میڈیا کے حقوق کی 100 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے ‘فیس بک’ پر سوشل سرگرمیوں کی 370 بار خلاف ورزی کی گئی۔ یوٹیوب پر 45 ، ٹوئٹر پر 60، انسٹا گرام پر 30 جب کہ مجموعی طورپر 500 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی