موسم سرما میں سردی لگنا تو معمولی کی بات ہے مگربعض لوگوں بالخصوص خواتین کو زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سردی زیادہ لگے تو وہ کئی جسمانی عوارض کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ سائنسی تحقیق "Healthywomen ” میں شائع کی گئی ہے۔ اس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین کو سردی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
زیادہ سردی لگنے کے درج ذیل اسباب وعوامل ہوسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
جسمانی وزن کی کمی
جب انسانی جسم کا وزن کم ہونا شروع ہوتا ہے تو ایسے شخص کو سردی کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
جسم کو زیادہ سردی لگنے کی ایک وجہ تھائی رائیڈ کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
جسم میں آئرن کی کمی بھی سردی لگنے کا موجب ہے
خون کے دور کا متاثر ہوںا
نیند کی کمی
پانی کم پینا
وٹامن B12 کی کمی